کویت سٹی : کویتی وزارت تعلیم نے غیر ملکی اساتذہ کو بڑی خوش خبری سنا دی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت کی وزارت تعلیم نے ملک میں غیر ملکی اساتذہ کی تعیناتی کےلیے سول سروس کمیشن (سی ایس سی ) کو درخواست دے دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس خالی ہونے والے غیرملکی اساتذہ کے عہدوں پر سول سروس کمیشن دوبارہ غیرملکی اساتذہ کو تعینات کرے۔
وزارت تعلیم نے درخواست میں کہا کہ غیر ملکی اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے پر عائد پابندی ختم کردے۔
خیال رہے کہ کویت واحد خلیجی ریاست ہے جس نے تارکین وطن کے واپس لوٹنے پر مستقل بنیادوں پر پابندی عائد کردی ہے۔