تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کویتی اقامہ لگنے بند، کن غیرملکیوں کو کویت چھوڑنا پڑے گا؟

کویت سٹی: کویت میں نئے سال کے آغاز کے بعد 4 جنوری سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے اقامہ لگنے بند ہوجائیں گے اور انہیں ملک چھوڑنا پڑے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت میں پیر 4 جنوری 2021 سے 60 سال سے زائد عمر والے تارکین وطن کے اقامہ لگیں گے اور نہ ہی ان کے پاس موجود اقاموں کی تجدید کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ پالیسی کا نفاذ ان 60 سال سے زائد تارکین وطن پر ہوگا جن کے پاس ثانوی ڈگری یا اس سے کم تعلیم کا سرٹیفکیٹ ہے، 4 جنوری کے بعد سے مذکورہ افراد کو ملک چھوڑنا ہوگا۔

کویتی اقامہ رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر

کویت میں پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت ثانوی ڈگری یا س سے کم تعلیم رکھنے والے 60 سال سے زائد افراد کے لیے رہائشی اجازت نامے کی تجدید کو روکنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کرے گی اور انہیں وطن واپس بھیجنے کے لیے اقدامات کو بھی یقینی بنائے گی۔

خلیجی ملک میں یہ فیصلہ بغیر کسی استثنیٰ کے نافذ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کویت ملک میں آبادیاتی عدم توازن کو دور کرنے کا خواہاں ہے جس کے نتیجے میں کویت کی غیرملکی آبادی ملک کی 70 فیصد آبادی کا حصہ بن چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -