منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کویت کا غیرملکیوں کی آمد سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت نے ویکسینیشن مرحلے کے باوجود شہریوں کی وبا سے تحفظ اور سلامتی کے لیے ‏غیرملکیوں کی آمد پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے بیرون ملک سے آنے ‏والے غیرملکیوں کی آمد کا سلسلہ روک رکھا ہے۔

ویکسینیشن عمل کے باوجود غیرملکیوں کی آمد بحال نہیں کی جارہی اور تاحکم ثانی پابندی رہے ‏گی۔ حکومت کا کہناہے کہ غیرملکیوں کی آمد پر پابندی کا فیصلہ وائرس کی نئی شکلوں اور اقسام سے ‏شہریوں کو محفوظ رکھنا ہے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں کویت سے باہر پھنسے ہوئے غیر ملکی اساتذہ کی واپسی کی تاریخ طے کردی گئی ہے، ‏کویتی حکومت کا کہنا ہے کہ مذکورہ اساتذہ یکم اگست سے نئے ورک ویزوں پر ملک میں داخل ‏ہوسکتے ہیں۔

کویت نے 10 سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزے کا اجرا شروع کردیا

اس کے علاوہ سول ایوی ایشن نے ان عوامل کی طرف بھی اشارہ کیا جو ان میں اضافے کا باعث ‏بنتے ہیں موجودہ صورتحال اور صحت کے تقاضوں کے باعث جہاز میں مسافروں کی کم تعداد کا ‏سفر کرنا اور ٹکٹوں کی ریزرویشن کا وقت بھی ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں کو متاثر کررہا ہے۔

معاشی ذرائع نے ریستوران، کیفے اور کمپلیکس کے اوقات میں توسیع کے فوری فیصلہ کرنے کی ‏اہمیت پر زور دیا تاہم انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں شاپنگ مالز اور ‏مارکیٹس میں نمایاں طور پر غیر معمولی بھیڑ کا سامنا ہے جو صحت کی احتیاطی تدابیر کے عزم ‏کے منافی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں