اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے کویت کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : کویتی حکام نے ریاست میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 10 ممالک کے مسافروں پر ‘اینٹی کرونا میڈیکل سرٹیفکیٹ’ پیش کرنے کی شرط لگادی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت نے یہ قدم ہلاکت خیز وائرس کی روک تھام کی غرض سے اٹھایا ہے، جس کے تحت بھارت، ترکی، مصر، فلیپائن، بنگلہ دیش، شام، آذربائیجان، سری لنکا، جارجیا اور لبنان کے شہریوں کو کویت میں داخل ہونے کےلیے ‘اینٹی کرونا میڈیکل سرٹیفکیٹ’ دکھانا ہوگا۔

کویتی حکام کا کہنا ہے کہ افر ان ممالک کے مسافر کویتی سفارتخانے یا قونصلیٹ سے تصدیق شدہ طبی سرٹیفکیٹ فراہم نہیں کرپائے تو انہیں فوری طور پر انہیں کے خرچ پر ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس پابندی پر عمل درآمد 8 مارچ سے کیا جائے گا۔

کویتی اداروں کی جانب سے لوگوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر وسیع تر قومی مفاد کے پیش نظر عمل کریں تاکہ وہ خود اور دیگر بھی اس وبائی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔

کرونا وائرس: 46 ہزار روپے میں ماسک فروخت، ویڈیو وائرل

خیال رہے کہ کویت میں اب تک تین سے زیادہ افراد میں مہلک ترین کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جنہیں قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے، کرونا کے شکار افراد میں معروف فنکار عبداللہ بوشہری بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں