اشتہار

’بک‘ سُپر مون کا دلفریب نظارہ، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

یونان، اسپین اور لبنان میں بک سپر مون کا دلفریب نظارہ دیکھا گیا۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب تاریخی ٹیمپل کے اوپر چاند کو گرہن لگنے کا خوبصورت نظارہ دیکھا گیا تو دوسری جانب اسپین کے جزیرے گین کناریا کے لائٹ ہاؤس کے عقب میں ابھرتے چاند کو رواں سال کا سب سے بڑا چاند قرار دے دیا گیا۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بھی زمین سے انتہائی قریب ہونے کی وجہ سے معمول سے زیادہ روشن اوربڑا چاند نمودار ہوا جسے دیکھنے والے سحر زدہ رہ گئے۔

- Advertisement -

جولائی میں طلوع ہونے والے اس ‘سپر مون’ کو بَک سپر مون کہا جاتا ہے۔

سپر مون اُس وقت طلوع ہوتا ہے جب چاند زمین کے مدار سے بہت قریب آتا ہے جس کی وجہ سے وہ عام چاند سے زیادہ روشن اور بڑا دکھائی دیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں