تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی اہم عہدوں پر تقرری

بریڈفورڈ: برطانیہ کی اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے پاکستانی نژاد اراکین پارلیمنٹ کو اپنی نئی شیڈو کابینہ کا حصہ بناتے ہوئے انہیں اہم عہدوں پر تعینات کردیا۔

لیبر پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے بعد آج نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔  پارٹی کے سربراہ کیئر سٹارمر نے متعدد پاکستانی نژاد اراکین پارلیمنٹ کو اپنی شیڈو کیبنٹ کا حصہ بنایا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق لیبر پارٹی کے نئے سربراہ سرکیئرسٹارمر نے پاکستانی نژاد رُکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو شیڈو کابینہ میں شامل کر کے شیڈو وزیر برائے ہم آہنگی مقرر  کیا۔

پاکستانی نژاد خاتون رکن اسمبلی بریڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔

علاوہ ازیں لیبر پارٹی کے سربراہ نے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین کو شیڈو وزیر برائے روزگار حقوق (ایمپلائمنٹ رائٹس) مقرر کیا۔ عمران حسین کا تعلق بریڈ فورڈ ایسٹ سے ہے اور وہ اسی علاقے سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں‌ بڑی سیاسی ہلچل، نئے سربراہ کا اعلان

نمائندہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ناز شاہ کا کہنا تھا کہ ’نئی شیڈو کابینہ کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، کمیونٹی کی بہتری کے لیے اپنا کام جاری رکھوں گی’۔

عمران حسین نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کابینہ کا حصہ بننے پر بے حد خوشی محسوس کررہا ہوں، موجودہ بحران میں محنت کش افراد کے لیے بہت مشکلات ہیں، میں تمام لوگوں کے حقوق کے لیے مؤثر آواز اٹھاؤں گا۔

عمران حسین کا کہنا تھا کہ ٹریڈ یونینز کے ساتھ مل کے محنت کش افراد کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔

علاوہ ازیں پاکستانی نژادرکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی شیڈو وزیربرائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ مقرر ہوئیں، وہ اس سے قبل وزیر برائے انصاف بھی رہ چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں