تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

برطانیہ: لیبر پارٹی کے نئے سربراہ کا اعلان

مانچسٹر: برطانیہ کی اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے اپنے لیڈر کا انتخاب کرلیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی نے قیادت ’سرکیئر سٹارمر‘ کو دی جو الیکشن میں جماعت کی نمائندگی کریں گے اور اب وہی قائد حزبِ اختلاف بھی ہوں گے۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں ہونے والے انتخابات میں ناکامی کے بعد لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے پارٹی لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

جیرمی کوربن کے مستعفی ہونے کے بعد لیبر پارٹی میں جنوری سے قیادت کے لیے انتخاب جاری تھے جس میں پارٹی کے ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ممبران نے حصہ لیا اور حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

مزید پڑھیں: اگلے انتخابات میں لیبر پارٹی کی صدارت نہیں کروں گا: جیرمی کوربن

سرکیئرسٹارمر نے 2 لاکھ 75 ہزار 780 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ اُن کی مخالف امیدوار ربیکا لونگ بیلی 1 لاکھ 35 ہزار ووٹ حاصل کرسکیں۔

لیبرپارٹی کی جانب سے انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کیا گیا جس کے مطابق پارٹی کی قیادت سرکیئر سٹارمر کریں گے جبکہ شیڈو ایجوکیشن سیکریٹری انجیلا رائینر ڈپٹی لیڈر ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں