بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

وردی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانا خاتون کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانا خاتون کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں خاتون کانسٹیبل کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد اعلیٰ پولیس افسران نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس وردی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جرم میں لیڈی کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا۔

معطل ہونے والی لیڈی کانسٹیبل وفا نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں نے ٹریننگ کے دنوں میں 8 ماہ قبل ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔

وفا لیڈی کانسٹیبل کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ نہیں کرتی صرف موبائل میں سیو رکھتی تھی کسی نے میری 8 ماہ پرانی ویڈیو جان بوجھ کر لیک کی ہے۔

لیڈی کانسٹیبل کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام کو وضاحت پیش کرنے کے لیے تیار ہوں۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے اس طرح کے روئیے برداشت نہیں جو بھی اہلکار ملوث پایا گیا ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹاک ٹاکر کی ویڈیو اسمبلی اور پارلیمنٹ کے اندر وائرل ہوچکی ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے سخت ایکشن لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں