تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھنڈی کا استعمال انسانی صحت کیلئے مفید ہے،طبی ماہرین

لندن : طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنڈی کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔

بھنڈی ہر گھرمیں استعمال ہونے والی مرغوب غذا ہے، اس میں موجود فائبر نہ صرف ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے بلکہ شوگر جیسی موذی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

lady1

برطانیہ میں حالیہ تحقیق کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنڈی کا شمار ایسی ترکاریوں میں ہوتا ہے، جن میں وافر مقدار مفید اجزا پائے جاتے ہیں، جو مختلف امراض سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتے ہیں، یہ اجزا آنتوں کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور سرطان سے بچاتے ہیں۔

lady-2

بھنڈی میں صحت سے متعلق کئی راز چھپے ہیں، بھنڈی میں بھرپورمقدار میں فائبرپایا جاتا ہے جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے، اس لئے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے جبکہ دل کے امراض سے بچانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

2

اس میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتا ہے، اس میں موجود لیس دار مادہ ہڈیوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔

lady-1

بھنڈی میں وٹامن سی بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے، جو دمہ کی علامات کو پنپنے سے روکتا ہے۔

asthma

بھنڈی ایسی سبزی ہے جس میں گلوکوز کی سطح جسم میں برقرار رکھنے کی صلاحیت ہے۔ دوسری طرف بھنڈی میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزا سے بھرپور سبزی ہے، جس سے مدافعتی نظام کو فائدہ پہنچتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو خون کے سفید خلیات پیدا کرنے کے لیے متحرک کرتا ہے اور یہ جراثیم اور بیماریوں کے حملے کے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -