تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لیڈی گاگا کو چوری ہونے والے کتے کیسے واپس ملے ؟

واشنگٹن : عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے گزشتہ روز چوری ہونے والے اعلیٰ نسل کے دو کتے انہیں کسی نامعلوم خاتون نے واپس لاکر دے دیئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی مشہور ترین گلوکارہ لیڈی گاگا کے چوری ہونے والے اعلیٰ نسل کے کتے واپس مل گئے ہیں۔ کسی خاتون نے لیڈی گاگا کو ان کے کتے واپس لوٹائے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیڈی گاگا نے اپنے دونوں کتوں کو واپس لانے والے کے لیے5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا تاہم کتے واپس لانے والی خاتون کو کیا صلہ دیا گیا ہے اس حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں دی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے ملازم کو گولی مار کر زخمی کیا اور ان کے اعلیٰ نسل کے کتے چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔ مذکورہ واقعہ ویسٹ ہالی وڈ میں واقع گلوکارہ کے گھر کے قریب پیش آیا۔

وقوعہ کے وقت ان کا ملازم 3 کتوں کو ٹہلا رہا تھا جبکہ لیڈی گاگا شوٹنگ میں مصروف تھیں، تاہم راستے میں دو افراد نے ان کے ملازم پر فائرنگ کردی اور کتوں کو لے کر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں : دو پالتو کتوں کی چوری، بہت بڑے انعام کی پیشکش

رپورٹس کے مطابق ملازم گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور حملہ آور دو اعلیٰ نسل کے مہنگے کتے لے کر فرار ہوگئے جب کہ مس ایشیا نامی کتیا وہاں سے بھاگ گئی جسے بعد ازاں پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا۔

دوسری جانب پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ملزمان کا مقصد لیڈی گاگا کے کتوں کو ہی چوری کرنا تھا یا یہ اتفاقیہ واردات ہے۔

Comments

- Advertisement -