تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بھی پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

سندھ بھرمیں کل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بھی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا.

تفصیلات کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے بھی مہم سے بائیکاٹ کر دیا ہے جس سے پولیو مہم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈی ایچ او گھوٹکی نے بھی اعلی حکام کو ورکرز کے بائیکاٹ کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔

سات روزہ انسداد پولیو مہم 24 اکتوبرسے شروع ہوناتھی۔سندھ بھر کے طبی اور غیر طبی عمل ، پولیو ورکرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بائیکاٹ کردیا۔

صدرلیڈی ہیلتھ ورکرز پاکستان بشری آرائیں کا کہنا ہے کہ کل کراچی میں اہم اجلاس میں باقاعدہ اعلان کرکے پریس کلب پر دھرنا دیا جائے گا لیڈی ہیلتھ ورکرز خود سیلاب زدگان ہیں انہیں فوری ہیلتھ رسک الائونس دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -