ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

لاہور میں 15سالہ گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدودمیں 15سالہ گھریلو ملازمہ پر بدترین تشددکا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مالکن نے گھریلو ملازمہ پر ڈنڈوں کے وار کیے، زبردستی گرم پانی پلایا، دوران تشدد گھریلو ملازمہ کی چیخوں پر ہمسایوں نے پولیس کواطلاع دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی گھریلو ملازمہ کو اسپتال منتقل کیا، جبکہ مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متاثرہ بچی نے اپنے بیان میں بتایا کہ مالکن نے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، مالکن ملازمہ کوگرم پانی زبردستی پلاتی رہی جس سے اس کی حالت غیر ہوئی۔ واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس سے قبل ملتان میں سات سالہ گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، والدہ نے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی سے زیادتی ہوئی انصاف دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں سات سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، نایاب نشتر اسپتال کے اینٹی ریپ یونٹ میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔

سٹی پارک شاہ رکن عالم کالونی کی رہائشی سات سالہ نایاب کو اس کی والدہ سائرہ بی بی نے آمنہ بی بی کے گھر چھوڑا، جہاں نایاب کی دو بڑی بہنیں پہلے ہی کام کے سلسلے میں مقیم ہیں۔

والدہ نے بتایا کہ آمنہ بی بی نے اس کی بیٹی نایاب کو کسی اور کے گھر کام کے لیے بغیر بتائے بھیج دیا اور دو تین روز بعد گھر بلا کر بچی حوالے کر دی، جس کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔

گوجرانوالہ میں اسکول طالبات سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار

سائرہ بی بی نے کہا کہ بچی کو چلڈرن اسپتال لے گئے جہاں سے اس کو نشتر اسپتال بھیج دیا گیا، میری بیٹی سے زیادتی ہوئی انصاف دیا جائے۔بعد ازاں پولیس نے آٹھ روز بعد ایف آر درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں