بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

لاہور میں پھر سے بسنت منانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں بسنت اگلے سال فروری میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بسنت کے ممکنہ انعقاد کے حوالے سے سفارشات تیار کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پھر سے باقاعدہ طور پر بسنت منائے جائے گی، شاہی قلعے میں بسنت کے ممکنہ انعقاد کے حوالے سے بننے والی کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں، سی سی پی او لاہور صدیق کمیانہ، کمشنر زید بن مقصود، ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری و دیگر اس کمیٹی میں شریک ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بسنت پر استعمال ہونے والی ڈور کے ٹیسٹ پی سی ایس آئی آر لیبارٹری سے کرائے جائیں گے، لیبارٹری سے پاس ہونے والے ٹیسٹ کے نمونہ جات کے مطابق ڈور تیار کی جائے گی۔

بسنت منانے والے سینکڑوں افراد سلاخوں کے پیچھے

بسنت سے پہلے جون میں ڈور، پتنگ کی چیکنگ کیلئے کسی مقام پر ریہرسل ہوگی، بسنت کو کامیاب بنانے کیلئے ڈور اور پتنگ فروخت کرنے والوں کی رجسٹریشن ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ بسنت کے موقع پر بغیرسیفٹی راڈ موٹرسائیکل پر 2 روز کیلئے پابندی عائد کی جائے گی، بسنت پر چرخی پرپابندی ہوگی، ڈور کے پنے اور ڈھائی تاوا گڈے کی اجازت ہوگی۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بسنت پورے لاہور میں منانے کی اجازت ہوگی، بسنت پر غیرملکی سیاحوں کو بلانے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

اگر مستقبل میں بسنت منانی ہے، تو حکومت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرے: لاہور ہائی کورٹ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں