تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بسنت منانے والے سینکڑوں افراد سلاخوں کے پیچھے

راولپنڈی : پولیس نے پابندی کے باوجود بسنت منانے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے360افراد کوگرفتار کرلیا، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بسنت پر سختی سے پابندی کے باوجود راولپنڈی میں پتنگ بازی کرنے والے اور پولیس اہلکاروں کے درمیان آجکھ مچولی جاری رہی جس کے بعد سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بسنت کے موقع پر دن بھر اور پھر رات ڈھلنے تک راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ سنائی دیتی رہی، جس کے بعد پولیس ایکشن میں آگئی۔

فضا میں حرکت کرتے ڈرون اور بلند عمارتوں میں ہاتھوں میں دوربین لیے پولیس اہلکار دراصل پتنگ اڑانے والوں کا سراغ لگانے کی کوشش میں مصروف رہے لیکن ہر سال کی طرح اس سال بھی اس شہر کے لوگوں نے بسنت منا کر چھوڑی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہم دروازے پر دستک دیتے ہیں لیکن اکثر لوگ باہر سے تالا لگا دیتے ہیں ایسے میں ہمیں پھر پتنگ اڑانے والوں کے ہمسائیوں کی چھت پھلانگ کر انھیں گرفتار کرنا پڑتا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس سلسلے میں مزید چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، بسنت مناتے ہوئے گرفتار ہونے والے ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب سی پی او عمر سعید اور ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بسنت منانے کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخالف فوری کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔

Comments

- Advertisement -