پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

لاہور ائیرپورٹ فائرنگ، ’’بھانجے اور بہنوئی کے قتل کا بدلا لیا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں واقع علامہ اقبال ائیرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں ہونے والی فائرنگ کا معمہ حل ہوگیا، اے ایس ایف کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق  صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایئر پورٹ پارکنگ کے قریب صبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، متعمرین سعودی عرب سے عمرہ ادائیگی کے بعد واپس لاہور پہنچے تھے۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کا کہنا تھا کہ فائرنگ ایئر پورٹ پارکنگ ایریا میں ہوئی، ملزمان زیر حراست ہیں۔ فائرنگ کے واقعے میں بیرونِ ملک سے آنے والے شخص کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک ٹیکسی ڈرائیور بھی زد میں آیا۔

مزید پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ کا واحد اسکینر 2 سال سے خراب، گاڑیاں بغیر چیکنگ اندر جاتی رہیں

اے ایس ایف پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ مقتول زین نےمیرےبہنوئی بابربٹ اوربھانجےکوقتل کیاتھا جس کا بدلا لیا۔ ملزم نے بیان دیا کہ وہ ٹیکسی کی نشست کے نیچے اسلحہ چھپا کر لایا تھا۔

قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کی شناخت زین اور محمد اکرم کے ناموں سے ہوئی، فائرنگ کرنےوالوں کو ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا جن کی شناخت شان اور ارشد کے ناموں سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ پر پارکنگ کے قریب فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

انہوں نے بتایاکہ ملزمان اورمقتولین کی دیرینہ دشمنی تھی، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمے درج کر رکھے تھے، چونکہ ہوائی اڈے پر سیکیورٹی کی ذمہ داری اے ایس ایف کی ہے، شواہد قبضے میں لے کر واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں