اشتہار

لاہور: مشتعل مظاہرین نے کنٹینر ‌‌اور پولیس وین کو آگ لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کے دوران لاہورمیں کنٹینر اور پولیس وین کوآگ لگا دی ، پیٹرول ٹینک پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد کارکنان کے احتجاج کے دوران جلاؤگھیراؤ کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک بھرمیں جلاؤ گھیراؤ کے دوران جو چیز سامنے آئی توڑ ڈالی اور جلا ڈالی۔

- Advertisement -

لاہور میں فیروز پور روڈ پر کلمہ چوک کے قریب مشتعل افراد نے احتجاج کے دوران کنٹینر جلا دیا، پیٹرول ٹینک پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا اورآگ پھیل گئی۔

دوسرے واقعے میں لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں مشتعل مظاہرین نے پولیس وین کوآگ لگا دی۔

مشتعل افراد نے ڈینگی اسپرے والی گاڑی عملے سے چھین لی اور واپڈا کا ٹرک چھین کر زمان پارک پہنچا دیا جبکہ کراچی سےآنیوالی ریل گاڑی کودھرم پورہ پھاٹک پرروک کر توڑپھوڑکی کوشش کی۔

یاد رہے پولیس نے بتایا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور میں مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور گاڑیاں جلائیں۔

پولیس اور دیگراداروں کی25 سے زائدگاڑیاں جلائی گئیں جب کہ مظاہرے کے دوران 5 موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگائی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں