لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں ضلعی حکومت نے 14 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ضلعی حکومت نے 14 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی منظوری دے دی، بچوں اور 50 سال سے زائدعمر کے افراد کو مویشی منڈی آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ذرائع ضلعی حکومت کے مطابق مویشی منڈیوں میں بغیر ماسک کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی،مویشی منڈیوں کو مکمل طور پر ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔
چیف کارپوریشن آفیسر کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کی ذمہ داری فروخت کنندگان پر ہوگی،مویشی منڈیوں میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا۔
مویشی منڈی اور اجتماعی قربانی کے حوالے سے بڑا فیصلہ
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مویشی منڈیاں لگانے اور مدارس سمیت دیگر فلاحی اداروں کو اجتماعی قربانی کی اجازت دے دی تھی۔
صوبے کے ہر ضلع کا کمشنر شہری حدود سے باہر نشاندہی کرے گا جہاں مویشی فروخت کرنے کی اجازت ہوگی، شہر کی حدود میں مویشی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔