اشتہار

لاہور کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کو کراچی بھیجنے کا حکم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کو کراچی بھیجنے کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دعا زہرا کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو بھیجنے کے معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد کی عدالت نے دعا زہرا کو کراچی بھیجنے کا حکم دیا۔

- Advertisement -

مدعی مقدمہ مہدی کاظمی کے وکلا احمد شیر اور فہد صدیقی عدالت میں پیش ہوئے اور عمر کے تعین کے لیے تیسرے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست پرمدعی کے وکیل نے اعتراض کیا۔

وکیل احمد شیر جٹ کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ اس پر فیصلہ دے چکا ہے لہٰذا یہ اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ پولیس دعا زہرا کو لینے پہنچ گئی

مدعی کے وکیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں میڈیکل بورڈ بچی کا ٹیسٹ کرچکا جس میں کم عمر ڈیکلیئر ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس دعا زہرا کو لینے کے لیے لاہور پہنچی تھی اور عدالت سے انہیں کراچی منتقل کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

گذشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو شیلٹر ہوم کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دعا کو کراچی منتقل کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ کیس کراچی کی ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے اور دعا زہرا کیس کا مرکزی کردار ہے اس کی کراچی میں موجودگی ضروری ہے۔

عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہا تھا کہ بظاہر دعا زہرا اپنے شوہرکے ساتھ بھی ناخوش ہے اور ساتھ رہنا نہیں چاہتی جبکہ وہ والدین سے بھی خوفزدہ ہے اس لیے اس کا شیلٹر ہوم میں رہنا مناسب ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا تھا کہ دعا زہرا کےاغوا سے متعلق ٹرائل کورٹ ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں