تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لاہور، عدالت نے میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی

لاہور کی سیشن عدالت نے ماڈل میشا شفیع کی طرف سے گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں علی ظفر میشا شفیع کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج یاسر حسین نے کی، میشا شفیع کے وکیل نے سائبر کرائم کی ایف آئی آر کا فیصلہ ہونے تک کارروائی روکنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ درج ہونے سے گواہ خوف کا شکار ہیں جبکہ علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع تاخیری حربے استعمال کررہی ہیں، میشا کے صرف پانچ گواہ مقدمے میں نامزد ہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی اورعلی ظفر کی جانب سے دائر سو کروڑ ہرجانے کے دعویٰ پر کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: علی ظفر کو ‘بدنام کرنے کی سازش’ کرنے کا مقدمہ درج، میشا شفیع اور عفت عمر نامزد

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گلوکار و اداکار علی ظفر کو مبینہ طور پر بدنام کرنے کی سازش کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں گلوکارہ میشا شفیع، لینا غنی، حسیم الزمان، عفت عمر، ہمنا رضا، ماہم، علی گل پیر، فریحہ ایوب اور فیضان رضا کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دو سال کی انکوائری کے بعد میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا ۔ اس سے قبل ایف آئی اے نے ملزمان کو دفاع کے تین سے زائد مواقع فراہم کئے۔

گلوکارہ میشاشفیع 3 دسمبر کو ایف آئی اے میں پیش ہوئیں تاہم الزامات کو ثابت کرنے کیلئے گواہ یا ثبوت پیش نہ کرسکی، علی ظفر نے ایف آئی اے کودرخواست کی تھی کہ میشا شفیع نے منصوبے کے تحت الزام لگایا ، علی ظفر کا کہنا تھا اس سازش میں میشا شفیع،اس کی دوست اور وکیل شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں