لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث بند روڈ،ملتان چونگی اور وحدت روڈ پر مکانات کی چھتیں گرنے سے تین بچے،ایک مزدور اور خاتون جاں بحق ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق بند روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے جن کی عمریں 10سے 14 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں جبکہ وحدت روڈ پر خستہ حال مکان منہدم ہونے سے ایک خاتون اور ملتان چونگی کے علاقے میں ایک مزدور جاں بحق ہو گیا.
اس سے قبل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا تھاتاہم گزشتہ رات سے ہونے والی بارش نے گرمی کا زور خاصی حد تک کم کر دیااوربارش کا سلسلہ بند ہونے کے بعد بھی باد ل چھائے ہوئے ہیں.
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز تک لاہور سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں ہوگی.