جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

لاہور ہائی کورٹ نے بھارتی ڈراموں پر عائد پابندی ختم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہائی کورٹ نے پاکستان میں بھارتی ڈرامے دکھانے کی اجازت دیتے ہوئے پیمرا کی پابندی کو کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا نے ملک بھر میں بھارتی فلمیں اور ڈرامے کیبل اور سنیما پر دکھانے پر پابندی عائد کی تھی تاہم 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے فلمیں دکھانے پر پابندی ختم کردی تھی لیکن بھارتی ڈراموں پر تاحال پابندی عائد تھی۔

اس پابندی کے خلاف ایک نجی ادارے نے وکیل عاصمہ جہانگیر کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ پیمرا نے بغیر شوکاز نوٹس بھارتی ڈراموں پر پابندی عائد کی، حکومت اس فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

- Advertisement -

جواب میں پیمرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بھارتی ڈراموں پر پابندی پالیسی معاملہ ہے جس پر چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے استفسار کيا کہ اگر بھارتی فلموں پر پابندی نہیں تو پھر ڈراموں پر کیوں ہے؟

آج عدالت نے نجی ادارے کی درخواست منظور کرتے ہوئے بھارتی ڈرامے دکھانے کی اجازت دے دی اور کہا کہ پیمرا کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

بی بی سی کے مطابق پیمرا کے لیگل ونگ کے ڈپٹی جنرل مینجر محسن نے انہیں بتایا کہ عدالت کے فیصلے کی کاپی ملنے پر فیصلہ کریں گے کہ کیا اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ نجی ادارے نے بھارتی فلموں اور ڈراموں پر پابندی کے خلاف کئی ماہ قبل درخواست دائر کی تھی، دوران مقدمہ 14 فروری کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بھارتی فلموں کو ٹی وی پر نشر کرنے کی اجازت دی تھی تاہم بھارتی ڈراموں کا معاملہ باقی تھا۔

ڈراموں کے معاملے پر پیمرا کے وکیل نے عداالت سے وقت طلب کرلیا تھا، دونوں جانب کے دلائل مکمل ہونے کی بعد آج لاہور ہائی کورٹ نے بھارتی ڈرامے دکھانے کی اجازت دے دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں