تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

عدالت کا پرویز الٰہی کو آج تک درج تمام مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو آج تک درج تمام مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الٰہی کی گرفتاری روکنے اور مقدمات کی تفصیل کیلیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس صفدر سلیم شاہد کے چیمبر میں ہوئی۔ پی ٹی آئی صدر کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے۔

عدالت نے اپنے ریماکس میں کہا کہ آج تک درج مقدمات جن کا علم نہیں اور ضمانت نہیں ہوئی ان میں پرویز الٰہی کی گرفتاری نہ کی جائے۔ عدالت نے نگراں حکومت پنجاب و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا جبکہ درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Comments

- Advertisement -