ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

لاہور میں گزشتہ سال کی نسبت جرائم کی شرح میں کتنی کمی آئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں گزشتہ سال کی نسبت جرائم کی شرح میں کتنے فیصد کمی واقع ہوئی، پولیس نے اعداد و شمار جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے جرائم کی شرح کے حوالے سے 2023 اور 2024 کے پہلے 3 ماہ کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ گزشتہ سال کی نسبت جرائم کی شرح میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 کے پہلے 3 ماہ میں قتل کی 109 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 2024 کے پہلے 3 ماہ میں قتل کی 83 وارداتیں ہوئیں۔

- Advertisement -

2023 کے 3 ماہ میں ڈکیتی کی 31 وارداتیں ہوئیں۔ رواں سال کے 3 ماہ میں صرف 9 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ گزشتہ سال ڈکیتی کی 3 ماہ میں 6016 اور رواں سال 3354 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ پچھلے سال کے 3 ماہ میں موٹرسائیکل چوری کی 6781 اور رواں سال 5035 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ گزشتہ سال 3 ماہ میں سنگین جرائم کی 14250 اور رواں سال 9608 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں