تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

اعتماد کا ووٹ: پی ٹی آئی کیا کرنے جارہی ہے؟

لاہور: پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی مکمل تیاری ہے، کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق زمان پارک میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت سینئرقیادت کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کےاعتماد کےووٹ پرحکمت عملی طے کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کےاعتماد کے ووٹ کی تاریخ کوخفیہ رکھنےکا فیصلہ رکھا جائے گا، اجلاس میں نو جنوری سے قبل تمام اراکین پنجاب اسمبلی سے رابطہ مکمل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس : عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

اجلاس میں عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ مومنہ وحید سےبات چیت جاری ہے،ان کے تحفظات دورکرلیں گے جبکہ ایم ڈبلیو ایم کےتحفظات بھی دورکرلیےجائیں گے، بلال اصغروڑائچ کے بعد مزید آزاد ارکان سےرابطےجاری ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اسد عمر نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی مکمل تیاری ہے،اعتماد کے ووٹ کےحوالےسےکسی پریشانی کاسامنانہیں،تاریخ پرفی الوقت بات نہیں کی جاسکتی۔

Comments

- Advertisement -