اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر بھائیوں نے بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ مقتول محمود کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دوسال قبل رفعت بی بی نے محمود نامی نوجوان سے پسندکی شادی کی تھی، پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر بھائیوں نے بہن اور بہنوئی کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھائیوں نے بہن اور بہنوئی کو دھوکے سے بلا کر ان پر فائرنگ کردی۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت رفعت بی بی اور محمود کے نام سے ہوئی ہے، دو سال قبل رفعت بی بی نے محمود سے پسند کی شادی کی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی لاہور میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا تھا، بھائی نے معمولی تلخ کلامی پر بہن پرفائرنگ کی جس سے 24 سالہ زرقا زخمی ہو گئی تھی۔

لڑکی کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

سبی اور گردو نواح میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

پولیس کا بتانا تھا کہ مقتولہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں