The news is by your side.

Advertisement

لاہور جلسہ، ن لیگ نے ڈنڈا بردار فورس تیار کرلی

لاہور: مسلم لیگ ن نے حکومتی طاقت کا جواب دینے کے لیے ڈنڈا بردارفورس تیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق 13 دسمبر کو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا لاہور میں جلسہ ہونے جارہا ہے جس کے لیے پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں نے تقریباً تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

اسی ضمن میں مسلم لیگ ن نے حکومتی طاقت کا جواب دینے کے لیے ڈنڈا بردارفورس تیار کرلی، ڈنڈوں سے بھرا ٹرک جاتی امرا پہنچ گیا، ڈنڈابردار فورس جلسوں اور ریلیوں کی حفاظت کرے گی۔

ن لیگ کی حالیہ ریلیوں میں بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی ہے، ممکنہ طور پر ڈنڈا بردار فورس کے ذریعے اس طرح کی صورت حال سے بھی نمٹنے کی کوشش کی جائے گی۔

‘اپوزیشن طاقت کا مظاہرہ چاہتی ہیں’ پی ڈی ایم جلسہ روکنے کیلئے شہری عدالت پہنچ گیا

حکومت واضح کرچکی ہے کہ جلسے کی اجازت ہے لیکن غیرقانونی اقدام پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم جلسے کو روکنے کے لیے شہری نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی۔ درخواست گزار نے کہا تھا کہ ساسی جماعتوں کی وجہ سے عوامی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں