جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

لاہور: شہادت حضرت علیؓ کا جلوس ختم، 5 ہزار اہلکاروں نے سیکیورٹی دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(احمر کھوکھر): شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مرکزی جلوس قدیم مبارک حویلی اندرون لاہور موچی گیٹ سے صبح ساڑھے نو بجے برآمد ہوا،جلوس کو سخت سیکیورٹی دی گی جس کے باعث جلوس پر امن طریقے سے ختم ہوا۔

 4

جلوس کی سیکیورٹی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پانچ ہزار پولیس اہلکار وں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔پولیس کی مدد کے لیے حیدری اسکاﺅٹس کے ایک ہزار رضا کار وں نے بھی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیے جس میں سات سو نوجوان لڑکے اور تین سو خواتین اہلکار شامل تھیں۔

2

جلوس میں شریک افراد کے لیے مخصوص راستے مختص کیے گئے تھے داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ جلوس کی جانب آنے والے تمام راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا اور جلوس میں داخل ہونے والے دونوں داخلی اور خارجی راستوں پہ واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے تھے۔

3

علاوہ ازیں 90 سی سی ٹی وی کیمرا جلوس کے راستوں پر مختلف جگہ پر نصب کیے گئے تھے جن کی باقاعدہ مانیٹرنگ ایس پی آفس اور ڈی سی او آفس میں کی گئی۔

علاوہ ازیں جلوس کے اطراف کے راستوں پر ٹریفک کے نظام کو یقینی بنانے کے لیے چودہ سو ٹریفک وارڈنز بھی تعینات کیے گئے تھے اور سیکیورٹی انتظام مزید بہتر بنانے کے لیے جلوس کے راستوں میں چھتوں پر اسنائپرز بھی تعینات کیے گئے تھے۔

1

جلوس اپنے مقررہ راستوں چوک نواب صاحب، بازار حکیماں، بازار شیعاں سے ہوتا ہوا رنگ محل پہنچا جہاں جلوس آغا حیدر علی موسوی کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی گی۔ پھر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا جلوس افطار سے قبل کر بلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گیا۔جس کے بعد شرک افطار کے بعد کربلا گامے شاہ سے منتشر ہو گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں