ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

لاہور: سردی سے بچنے کے لیے لگائی جانے والی آگ نے بازار کو لپیٹ میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے امرسندھو میں سردی سے بچنے لگائی جانے والی آگ نے لنڈا بازار کو لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا۔

نمائندہ اے آر وائی احمر کھوکھر کے مطابق لاہور میں فٹ پاتھ پر بیٹھے نشے کے عادی افراد نے  بڑھتی ہوئی سردی سے بچنے کے لیے آگ جلائی تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔

آگ کے بلند ہوتے شعلوں نے چنگی امرسندھو کے لنڈا بازار کو اپنی لپیٹ میں لیا جس کے باعث دکانوں میں رکھا لاکھوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے جس کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، دو گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر بمشکل قابو پایا گیا۔

دکاندار اپنی آنکھوں سے لاکھوں روپے کا مال جلتا دیکھتے رہے تاہم آگ پر قابو پانے کے بعد جب صورتحال کا جائزہ لیا گیا تو 2 دکانیں مکمل جبکہ بقیہ دکانوں میں رکھا ہوا 8 سے 10 لاکھ روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا۔

آگ لگنے کی صورت میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کا سامنا نہیں ہوا جبکہ نشے کے افراد عادی بھی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں