جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

سابق منگیتر کو اغوا کرنے کی کوشش، ناکامی پر فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق منگیتر کو اغوا کرنے کی کوشش میں ناکامی پر ملزموں نے لڑکی پر فائرنگ تاہم لڑکی معجزانہ طورپرمحفوظ رہی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے قلعہ گجرسنگھ ایجرٹن روڈ پر سابق منگیتر نے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

پولیس حکام نے بتایا موٹر سائیکل سوار تین ملزموں نے لڑکی کو اپنے دفتر سے نکلنے پر اغوا کی کوشش کی اور ناکامی پر فائرنگ کردی تاہم لڑکی معجزانہ طورپرمحفوظ رہی۔

حکام کا کہنا تھا کہ تینوں ملزم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم عمیر ایوب سے لڑکی کی منگنی ٹوٹی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان میں 2 بھائی عمیرایوب،اسحاق ایوب اور شاہزیب شامل ہیں۔

گذشتہ روز فیصل آباد میں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا تھا، پولیس چوکی طارق آباد کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سوار خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا، جس سے اٹھائیس سال کی سعدیہ کا چہرہ جھلس گیا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کو بغیر علاج اسپتال سے گھر بھجوا دیا تاہم بعد ازاں پولیس نے خاتون کو گھر سے اسپتال پہنچایا اور مقدمہ بھی درج کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں