بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

لاہور: گھر میں ماں اور بیٹی کا لرزہ خیز قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں ماں اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں اتحاد پارک میں گھر کے اندر ماں اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا۔

مقتولین میں 50 سالہ شکیلہ اور 20 سالہ علیشبہ شامل ہیں۔

- Advertisement -

دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کا بتانا ہے کہ دونوں لاشیں گھر کے اوپر والے پورشن سے ملی ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے جسے فرانزک کے لیے بھجوایا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میٹرو کیش اینڈ کیری کے قریب دن دیہاڑے فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے تھے۔

مقتولین کے ساتھ 2 سالہ معصوم بچہ بھی موجود تھا جو فائرنگ سے محفوظ رہا تاہم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں