ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

والدین نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں والدین نے غیرت کےنام پر بیٹی کو قتل کردیا، دوران تفتیش والدین نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ، لاہور میں برکی کےعلاقے میں غیرت کےنام پر قتل کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خاتون نے لڑکی کےقتل کی اطلاع دی، خاتون نےاطلاع دی کہ لڑکی کواس کےگھروالوں نےقتل کردیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے شک کی بنیادپر لڑکی کے والدین کو گرفتار کرلیا تاہم دوران تفتیش والدین نے بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

یاد رہے چند روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں دیور نے اپنی بھابھی کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کا بتانا تھا کہ مقتولہ کی شناخت اسما کے نام سے ہوئی ہے، جسے اس کے دیونے نے قتل کیا، ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں