ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

لاہور کے تمام پارکس عوام کیلئے کھول دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی حکومت نے کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لاہور کے تمام پاکس کو عوام کیلئے کھول دیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے پارکوں کا رخ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لاہور کے تمام پارکس عوام کیلئے کھول دیے گئے، تاہم پارکس میں واقع پلے لینڈ ایریاز بند رکھے جائیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام پارکس 75دن بعد کھولے گئے ہیں، مذکورہ پارکس صبح فجر کی نماز سے رات دس بجے تک کھلے رہیں گے، پارکوں میں آنے والے لوگوں کیلئے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھنا ضروری ہوگا۔

- Advertisement -

حکومت نے تمام چھوٹے اور بڑے پارکس کھولنے کے حوالے سے کوئی خاص شرائط بھی عائد نہیں کیں سوائے اس کہ عوام ایس او پیز پر پوری طرح عمل کریں، ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزرز کا استعمال یقینی بنائیں۔

خبر سن کر شہریوں کی خوشی دیدنی تھی، لوگوں کی بڑی تعداد نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پارکوں کارخ کرلیا
اس موقع پر ایک شہری کا کہنا تھا کہ پارکس کھولنے کےحکومتی اقدام کو سراہتے ہیں، تمام اختیاطی تدابیر اپناتے ہوئے پارکوں کارخ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کو شکست دینے کیلئےصبح کی سیر اور ورزش بہت ضروری ہے، کورونا وائرس کے باعث پھیپھڑوں کو نقصان پہنچتا ہے، کھلی فضامیں سیر اور ورزش پھیپھڑوں کے لئے بہت مفید ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ برائلرمرغیوں میں کورونا کی موجودگی کاسوشل میڈیا پر جعلی مراسلہ زیر گردش ہے، برائلرمرغیوں میں کوروناکی موجودگی کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں