لاہور : لاہور پولیس نے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے قبضہ مافیا منشا بم کے 4 بیٹوں کو گرفتار کرلیا تاہم منشابم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف لاہور پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی ، لاہور پولیس نے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے قبضہ مافیا منشا بم کے 4 بیٹوں عامر منشا، عاصم منشا، طارق منشا اور فیصل منشا کو گرفتار کرلیا جبکہ منشا بم فرار ہوگیا۔
ایس پی صدر نے بتایاکہ چاروں ملزمان حوالات میں بند ہیں اور مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے قبضے سے جدیداسلحہ، آٹو میٹک گنز اور پستول برآمد کرلی گئی ہے۔
ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیامنشابم پر بھتہ، قتل سمیت سنگین جرائم کے 77 مقدمات درج ہیں، منشابم کے بیٹے مقدمات درج ہونے کے باوجود گرفتار نہ ہوسکےتھے۔
ملزمان کےخلاف شہریوں کودھمکانے کی شکایات موصول ہورہی تھیں، سی سی پی اولاہورعمرشیخ کی ہدایت پرقبضہ گروپوں کےخلاف کارروائی کی گئی۔
سی سی پی او لاہور محمدعمرشیخ نے کہا شہریوں کےجان ومال کےتحفظ کوہرممکن یقینی بنایاجائےگا، شہر بھرمیں کوئی قبضہ مافیا سر اٹھانے نہ پائے، قبضہ مافیانےشریف شہریوں کی زندگی اجیرن بنائی ہوئی تھی۔