لاہور میں گداگر خاتون سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں باوردی پولیس اہلکار پر گداگر خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کی، اہلکار نے زیادتی سے روکنے پر ویڈیو بنانے والے شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس اہلکار ویڈیو بنانے والے شخص کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے پولیس اہلکار کو پکڑ کر مناواں پولیس کےحوالےکیا، اس واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکارکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث گرفتا ر اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات تھا، متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔