پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

لاہور: جائیداد کا تنازع، ایک بھائی نے سگے بھائی اور چچا کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ جہاں جائیداد کے تنازعے پر ایک بھائی نے اپنے ہی بھائی اور چچا کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سفاک بھائی نے سگے بھائی اور چچا کو جائیداد کے تنازعے پر گولی مار کرقتل کردیا۔

لاہور کے علاقے تھانہ سندر کی حدود مراکہ گائوں میں زمین کے تنازے پر ملزم ارشد نے اپنے بھائی اور چچا کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے بھائی مقتول خرم اور چچا مقتول رمضان کی لاشوں کو پوسٹ ماڑٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس اور فرانزک کی ٹیمیوں جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی واردات میں فرار ملزم ارشد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ جون 2015 میں حافظ آباد میں جائیداد کے تتازعہ پر والدین اور بیٹوں نے مل کراپنے سگے بھائی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا تھا۔

بعد ازاں مقتول عمران کی بیوہ ریحانہ نے اپنے بھائیوں کے سامنے موقع ملنے پر عمران کے قتل کا انکشاف کیا، جنہوں نے اپنے بہنوئی عمران کے قتل کی خبر پولیس کو دی جس کے باعث ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں