پی ایس ایل 7 کے 12ویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 175 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز تک محدود رہی اور اس طرح میچ قلندرز نے 8 رنز سے جیت لیا۔
میچ کے ہیرو قلندرز کے ایمرجنگ فاسٹ بولر زمان خان قرار پائے۔
ZAMAN KHAN- remember the name!#HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvLQ pic.twitter.com/KEEvdL10v6
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 5, 2022
فاسٹ بولر زمان خان نے اپنے آخری اوور میں 12 رنز نہیں بننے دیے جبکہ کریز پر جارح مزاج بلے باز آصف علی اور اعظم خان موجود تھے۔
Blessing your feed with the @ZamanKhanPak last over for @lahoreqalandars. 🙌🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvLQ pic.twitter.com/LfZLQ38Vpx
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 5, 2022
زمان خان نے اپنے آخری اوورز میں جارح مزاج بلے باز آصف علی کو 14 رنز پر پویلین روانہ کیا اور قلندرز کی جیت کی راہ ہموار کردی۔
فاسٹ بولر نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے مجھ سے کہا تھا کہ آخری اوور میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اپنی بولنگ سے لطف اندوز ہو۔
Zaman Khan "Shaheen Shah Afridi told me to just enjoy myself in that final over and in doing that I was able to finish off the over well and we won” #PSL7 #LQvsIU pic.twitter.com/zERdhf5ZMT
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) February 5, 2022
زمان خان نے کہا کہ میں نے کپتان کی بات پر عمل کیا اور میچ کو جیت پر ختم کرنے میں کامیاب ہوگئے، یاد رہے کہ زمان خان نے میچ میں 4 اوورز میں 29 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔