دبئی: پی ایس ایل سیزن فور کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، سندیپ لمی چانے کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا جانے والا 107 رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے 16.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
لاہور قلندرز نے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو فخر زمان 4 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر احسن علی کو کیچ دے بیٹھے، گوہر علی 21 رنز بنا کر گرنی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
لاہور کے کپتان اے بی ڈیویلیرز نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حارث سہیل 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین اور گرنی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Qalandars beat table toppers by 8 wickets. What a #DamaDamMast day for @lahoreqalandars.#HBLPSL #KhelDeewanoKa #LQvQG pic.twitter.com/13ewq04K83
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2019
قبل ازیں دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر سرفراز الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دے دیا، سندیپ لمی چانے نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 33 رنز پر گری جب شین واٹسن 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، روسو 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، احسن علی 33 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
عمر اکمل 1 رن بنا سندیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے، دانش عزیز بھی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان سرفراز احمد نے 29 رنز کی اننگز کھیلی انہیں یاسر شاہ نے آؤٹ کیا۔
A Dama Dam Mast bowling performance by the owlers help @lahoreqalandars bowl out Gladiators for 106. Can @TeamQuetta defend this total?
LIVE: https://t.co/AvvNVO1kH6#HBLPSL #KhelDeewanoKa #LQvQG pic.twitter.com/De5zVSlnsq— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2019
محمد نواز 12 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر اے بی ڈیویلیرز کو کیچ دے بیٹھے، فواد احمد نے صفر پر حارث رؤف نے بولڈ کیا، محمد حسنین بغیر صفر پر رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔
لاہور قلندرز کے سندیپ لمی چانے نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ یاسر شاہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔