تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

اسکول کے واش روم میں بچی سے زیادتی : چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا

الاہور : شاہدرہ میں کمسن بچی سے زیادتی کے واقعے میں ایک چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا کہ زیادتی کے وقت نجی اسکول کے تمام سی سی ٹی وی کیمرے بند تھے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں شاہدرہ کےنجی اسکول میں طالبعلم کی 10 سالہ بچی سے زیادتی کے معاملے پر ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کے مالک ، گارڈ اور 3 طلبہ کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ زیادتی کے وقت اسکول کے تمام سی سی ٹی وی کیمرے بند تھے۔

گذشتہ روز لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاون کے ایک نجی اسکول میں دس سالہ بچی کو نامعلوم طالبعلم نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عمران کی دس سالہ بیٹی نجی اسکول سے پڑھ کر واپس آرہی تھی، گھر آتے ہی اس نے روتے ہوئے بتایا کہ اسے اسکول میں نامعلوم لڑکے نے واش روم میں زیادتی کی ہے۔

جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا ، سی سی پی او لاہورفیاض دیو نے نجی اسکول میں بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے وسائل استعمال میں لائیں اور میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر ملزم کیخلاف قانونی کی جائے۔

Comments