لاہور: پنجاب کے مختلف علاقے ان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ سیالکوٹ موٹر وے دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔
کل سے ہواؤں کی رفتارکم ہونے سے درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔