لاہور : صوبائی دارالحکومت کے علاقے باغبانپورہ میں تین فکیٹری ملازمین نے ساتھی ملازم کے جسم میں پائپ سے زہریلی گیس بھر دی۔
تفصیلات کے مطابق سفاکیت کا اندوہناک واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رونما ہوا جہاں تین نوجوانوں نے نعمان نامی نوجوان کے جسم میں بوائلر کا پائپ گھسا کر گیس بھر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جسم میں گیس زہریلی گیس بھرجانے کے باعث متاثرہ نوجوان کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث اسے میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو ملزمان حیدر اور امتیاز کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تیسرا ملزم امجد فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ سے پُرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دو روز قبل کراچی کے علاقے بلدیہ میں نوجوان نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پہلے اپنی 19 سالہ اہلیہ کو طلاق دی اور پھر اس پر تیزاب پھینک دیا۔