اشتہار

لاہور: ایرانی قونصلیٹ جنرل کے مغوی سیکریٹری امید چوہدری گھر پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: منگل کی شب اغوا ہونے والے ایرانی قونصلیٹ جنرل کے مغوی سیکریٹری امید چوہدری گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے منگل شب اغوا ہونے والے ایرانی قونصلیٹ جنرل کے سیکریٹری امید چوہدری گھر پہنچ گئے، مغوی امید چوہدری کے اغوا کا مقدمہ ان کی مدعیت میں تھانہ گارڈن ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں اغوا اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر متن کے مطابق امید چوہدری منگل کی شب آفس سے گھر جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو دو گاڑیوں میں سوار سات نامعلوم افراد نے کینال روڈ گلزار انڈر پاس کے قریب روکا اور اسلحے کے زور پر تشدد کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں میں بیٹھا کر اغوا کرلیا۔

- Advertisement -

ملزمان امید چوہدری کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم مقام پر لے گئے اور قونصلیٹ کے بارے میں تفصیلات معلوم کرتے رہے، ملزمان نے قیمتی دستاویزات اور 55000 نقدی لوٹ کر امید چوہدری کو خان پور نہر اسٹاف کے قریب پھینکا اور فرار ہوگئے۔

امید چوہدری نے ایف آئی آر میں درج کرایا ہے کہ ملزمان انہیں پھینک کر فرار ہوتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ اگر اس واقع کے بارے میں کسی کو بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے۔

امید چوہدریی کا کہنا تھا کہ انہوں نے وہاں سے اپنے بھائی کو فون کیا اور گھر پہنچے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں