جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

لاہور: بندر روڈ دھماکے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بندر روڈ دھماکے کا مقدمہ میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے بیشتر زخمی اسپتال سے فارغ کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سولہ گھنٹے بعد لاہور بندر روڈ دھماکے کا مقدمہ بالاآخر ایس ایچ اوسی ٹی ڈی عابد بیگ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل سمیت دہتشگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

متن میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا خیز مواد ٹرک میں ہی پھٹا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق یکم اگست کو آئی جی عارف نواز کو خفیہ رپورٹ میں سبزی اور فروٹ منڈی میں دہشت گردی سے متعلق الرٹ کیا گیا تھا۔


مزید پڑھیں : لاہور: فروٹ کے ٹرک میں زور دار دھماکہ،32 افراد زخمی


اسپتال ذرائع کے مطابق بندر روڈ دھماکے میں سینتیس زخمیوں سے بیشتر معمولی نوعیت کے تھے جبکہ دھماکے میں جاں بحق ہونے
والے گوجرانوالہ کے امانت علی کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز لاہور میں بند روڈ پر فروٹ سے لدے ٹرک میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص جاں جبکہ 37 زخمی ہوگئے تھے اور آس پاس کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئی تھی جبکہ دھماکے سے قریب یونورسٹی میں ہاسٹل کی چھت گر گئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں