شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ لائبہ خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں لال گلاب تھامے سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک تصویر میں اداکارہ گلدستے تھامے ہوئے ہیں۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لال گلاب کی ایموجی بناتے ہوئے لکھا کہ ’بس خواہش ہی رہ گئی۔‘ لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کونسی سی خواہش رہ گئی ہے۔
View this post on Instagram
لائبہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کررہے ہیں۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں لائبہ خان نے کہا تھا کہ ماضی میں ان کی قطری شہزادے سے شادی کی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ان سے متعلق یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر خبریں پھیلائی گئیں کہ لائبہ خان نے 50 سالہ قطری شہزادے سے شادی کرلی، کیوں کہ اس شخص کے پاس پیسے بہت تھے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے مطابق مذکورہ خبر ان کے والد نے بھی یوٹیوب پر دیکھی تو پریشان ہوکر ان سے سوال کیا، جس پر انہوں نے والد کو بتایا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، یوٹیوب پر جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔
لائبہ خان کا کہنا تھا کہ والد نے انہیں تاکید کی تھی کہ اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلنے نہیں دیا کرو۔