بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

لائبہ خان انسٹاگرام پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں ندا کا کردار نبھانے والی اداکارہ لائبہ خان نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

تصاویر میں اداکارہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ نے نیلے رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

- Advertisement -

لائبہ خان نے تصاویر کے ساتھ شعر بھی لکھا ’خواب ان آنکھوں نے جو دیکھا تھا، کبھی وعدہ ہرجائی کا ہوا پورا نہیں۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

ایک خاتون مداح نے لکھا کہ ’ماشا اللہ آپ اچھی لگ رہی ہیں۔‘

واضح رہے کہ لائبہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ میں ’نایاب‘ کا مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، اریبہ حبیب، عتیقہ اوڈھو، علی عباس، اظفر رحمان، رباب ہاشم، گل رعنا، کنول خان، عصم محمود، رابعہ نورین، محسن گیلانی، عاصم محمود، روبینہ اشرف، فاطمہ سہیل ودیگر شامل تھے۔

اداکارہ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں درفشاں سلیم (مہک) کی بہن ’ندا‘ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں