بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

لکی مروت : دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

لکی مروت : ابو خیل میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، اہلکار ڈیوٹی پر جارہے تھے۔

خیبر پختون خوا کے شہر لکی مروت کےعلاقےجابو خیل میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو دہشت گردوں نے نواب خان زیات کے قریب نشانہ بنایا، شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت خان بہادر اور حکمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں اہلکاروں کا تعلق ایک ہی گاؤں خیروخیل پکہ سے ہے اور وہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر سے ڈیوٹی پر جارہے تھے تاہم شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ڈی پی او لکی مروت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

مزید پڑھیں : لکی مروت میں تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار شہید

ویرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ساتھ لواحقین سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شہیدپولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں شہدا کے خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کےپی پولیس نےقربانی دیکرتاریخ رقم کی ، کے پی پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں