جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

لکی مروت، جیل کے باہر فائرنگ سے راہ گیر سمیت 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لکی مروت: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں جیل کے باہر فائرنگ سے راہ گیر سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لکی مروت ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہونے والے دو قیدیوں پر مخالف گروپ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں راہ گیر سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد زخمی ہوئے، ہلاک والے دونوں افراد جیل سے رہا ہوکر نکلے تھے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں تین راہ گیر بھی شامل ہیں، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب فائرنگ سے جاں بحق افراد کے ورثا نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے پنجاب کو ملانے والی سڑک کو بند کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں