ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ، مقامی شہری جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لکی مروت : خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں مقامی شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ چوکیدار اور پولیس اہلکار زخمی پوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروتکی ون فائیو پولیس چوکی گنڈی چوک پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز سے حملہ کردیا، پولیس کی فوری کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں شہری احمد خان جاں بحق اورچوکی کےقریب مارکیٹ کا چوکیداراورپولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔

یاد رہے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں : لکی مروت : تھانہ ڈڈیوالہ پر دہشت گروں کا حملہ ناکام

اس سے قبل تھانہ ڈڈیوالہ پر دہشت گروں کا حملہ پسپا کردیا گیا تھا، ڈی پی اور محمد جواد اسحاق نے کہا تھا کہ حملہ آوروں سےکئی گھنٹےتک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم دہشت گردوں کےحملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں حالیہ عرصے کے دوران سیکیورٹی فورسز کو دہشت گرد حملوں کا سامنا رہا ہے، جس کے پیشِ نظر متعلقہ اضلاع میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں