اشتہار

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا عرس : 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان ریلوے نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر اضافی رش کے پیش نظر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ ریلوے کے مطابق زائرین کی سہولت کیلئے مجموعی طور پر 3اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی جس میں دو اسپیشل ٹرینیں لاہور، ایک فیصل آباد سے سہون شریف کیلئے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپیشل ٹرین26فروری کو لاہور سے رات ساڑھے9بجے سیہون روانہ ہوگی، جبکہ دوسری اسپیشل ٹرین رات7بجے فیصل آباد سے سیہون شریف کیلئے روانہ ہوگی۔

- Advertisement -

محکمہ ریلوے کے مطابق تیسری اسپیشل ٹرین27فروری کو دوپہر12بجے لاہور سے سیہون شریف کیلئے روانہ ہوگی۔

عرس ختم ہونے پر3مارچ کو پہلی اسپیشل ٹرین سیہون سے فیصل آباد دوپہر 2 بجے روانہ ہوگی، دوسری اسپیشل ٹرین 3 بجے سیہون سے لاہور اور تیسری اسپیشل ٹرین 5 بجے روانہ ہوگی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں