پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

لعل شہباز قلندر درگاہ سے 1 کروڑ روپے سے زائد کا سونا چوری

اشتہار

حیرت انگیز

سہیون: حضرت لعل شہباز قلندر کے درگاہ سے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا چوری کر لیا گیا۔

نگراں وزیر اوقاف عمر سومرو نے درگاہ کے منیجر کو معطل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ محکمہ اوقاف کے مطابق  لعل شہباز قلندر درگاہ سے 1 ماہ میں ایک کروڑ 23 لاکھ 72863 روپے کا سونا چوری کیا گیا۔

وزیر اوقاف عمر سومرو نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی کے سامنے منیجر زبیر بلوچ نے چوری کا جرم قبول کر لیا، اس کو معطل کر کے مقدمہ درج اور کیس اینٹی کرپشن کو بھیج دیا۔

- Advertisement -

عمر سومرو نے بتایا کہ قلندر لعل شہباز کے منیجر کی تنخواہ اور پنشن بھی روکنے کے احکامات دیے، اینٹی کرپشن زبیر بلوچ سے چوری کیا گیا سونا فوری وصول کرے۔

انہوں نے کہا کہ تمام درگاہوں کے منیجرز کے خلاف بھی تحقیقات ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں