تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

‘ہیڈ آف اے آر وائی نیوز عماد یوسف کا کیس پاکستان کی تاریخ کا پہلا انوکھا کیس ہے’

اسلام آباد : پی ایف یو جے کے رہنما لالہ اسدپٹھان کا کہنا ہے کہ ہیڈ آف اے آر وائی نیوزعمادیوسف کاکیس پاکستان کی تاریخ کا پہلا انوکھا کیس ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کے رہنما لالہ اسد پٹھان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈآف اےآروانیوزعمادیوسف کاکیس پاکستان کی تاریخ کاپہلاانوکھاکیس ہے۔

لالہ اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کےدعویداروں نے جعلی اورمن گھڑت کیس تیار ہے، پاکستان کا امیج خراب کرنے کیلئے اس قسم کےکیس کیے جارہے ہیں۔

پی ایف یو جے کے رہنما نے کہا کہ کیا پیغام جائے گا کہ صحافیوں کو سزائےموت کی دفعات پر مقدمات کا سامنا ہے، مہمان کے تجزیے سے ہیڈ آف اے آر وائی نیوز کا کیا تعلق ہے، مہمان کے تجزیے سے حکومت وقت ناراض ہوتی ہے تو صحافی کا کیا تعلق ہے۔

خیال رہے صحافی رہنماؤں نے عمادیوسف پر مقدمہ میڈیاکاگلاگھونٹنا قرار دیا تھا ، پی ایف یوجے کے صدرافضل بٹ کا کہنا ہے یہ فردجرم عماد یوسف پر نہیں بلکہ میڈیا کےگلے آئے گا، عدالت سے درخواست ہےکہ پہلے نیوز کے سسٹم کو سمجھا جائے۔

کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ سیاستدان کی گفتگو ہمارے گلے میں ڈالی جارہی ہے، کہا جا رہا ہے آپ اس میں شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -